نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا جھٹکا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈہوم دائیں پائوں کی ایڑی میں چوٹ کے بعد انگلینڈ کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، کولن ڈی گرینڈ ہوم کو یہ چوٹ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بائولنگ کے دوران آئی تھی جس کی وجہ سے وہ میچ کے چوتھے روز بھی بائولنگ نہیں کراسکے تھے اور انگلش ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا تھا، اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کولن کو مکمل فٹ ہونے کیلئے دس سے بارہ ہفتے کا وقت درکار ہے ان کی جگہ ٹیم میں مائیکل بریسویل کو شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان