KPK 1

محکہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 60 سال کی عمر پانے والے تمام ملازمین ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ 2019 پر عمل درامد کرنے کے احکامات جاری کردئے،محکہ تعلیم میں 60 سال کی عمر پانے والے تمام ملازمین ریٹائرڈ کرنے کرنے کا فیصلہ،محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال کردیا.اپنے اپنے اضلاع کے 60 سال عمر پانے والے ملازمین کے کیسز جلدی جمع کی جائے مراسلہ.

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

پشاور ہائی کورٹ فیصلے کے بعد 60 سال عمر والے سرکاری ملازمین ریٹائرڈ تصور ہونگے،صوبائی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 سال کی تھی،پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا،محکمہ تعیلم خیبرپختونخوا میں ہزاروں ملازمین کی عمر 60 سال سے اوپر ہے،ریٹائرڈ تصور ہونے والوں میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران بھی شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع