صدرکی شفارشات مسترد

صدرکی شفارشات مسترد،انتخابی اور نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: (مشرق نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ کی شرط ختم کردی گئی، صدر مملکت کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان نے قومی احتساب ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا، بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔
بل کے تحت انتخابات ایکٹ 2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار