عمران خان

بتایا تھا سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت عدم استحکام کا شکار ہوجائیگی،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے پر ہے۔ یہ اپنے کیسز ختم کریں گے اور الیکشن میں دھاندلی کا انتظام کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا حکومت کے پاس معیشت سنبھالنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ ہمارے خلاف منظم طور پر مہنگائی مہم چلائی گئی، آج دیکھ لیں موجودہ حکومت نے2 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کردی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ بتایا تھا سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت عدم استحکام کا شکار ہوجائےگی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی توجہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے پر ہے۔ انہوں نے نیب کو ختم کردیا، ایف آئی اے میں خطرناک چیزیں ہورہی ہیں، ایف آئی اے افسران کو ہارٹ اٹیک ہوئے۔ ڈاکٹر رضوان اور مقصود چپڑاسی کا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہوا۔ اِن کا ماضی ہے ججز کو کنٹرول کرنا، یہ ججز کے فون ٹیپ کرتے ہیں،اُن کی ویڈیوز بناتے ہیں، اگر ججز کنٹرول نہ ہوں تو پھر یہ عدالتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

انہوں نے کہا یہ ایک سال کا نہیں بلکہ ڈیڑھ2 ماہ کا بجٹ ہے۔ یہ اپنے کیسز ختم کریں گے اور الیکشن میں دھاندلی کا انتظام کریں گے۔ سب زیادہ خطرناک یہ ہے این آر او ٹو لیتے لیتے یہ ملک کو تباہ کردیں گے۔