خیبرپختونخوا کا1332 ارب کا بجٹ پیش

خیبرپختونخوا کا1332 ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں16،پنشن میں15 فیصد اضافہ

پشاور: (مشرق نیوز) صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال کیلئے1332 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہم نے دیگر صوبوں کی نسبت33 فیصد ترقیاتی بجٹ دیا۔ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کا حجم418 ارب روپے ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں16 فیصد اور پنشن میں15 فیصد اضافہ کررہے ہیں۔63 ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائےگا۔

یکم جولائی سے58 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی مستقل کیا جارہا ہے،675 ایڈہاک ڈاکٹرز کو بھی مستقل کیا جارہا ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے صحت کارڈ بمپر متعارف کرائیں گے، سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ سے او پی ڈی کی سہولت ملےگی۔ پولیس شہدا کے پیکیج میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔10 لاکھ خاندانوں کیلئے فوڈ کارڈ کا پروگرام لارہے ہیں۔ نوجوانوں کو25 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔ مفت ادویات کی فراہمی کیلئے10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ابتدائی وثانوی تعلیم کیلئے17 ارب اور اعلیٰ تعلیم کیلئے34 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس
مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

صوبائی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ضم اضلاع پر223 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں2 ارب روپے رکھے گئے ہیں،6 اعشاریہ4 ارب روپے جنگلات کے حوالے سے مختص کیے گئے ہیں۔ ہاوسنگ کی مد میں82 اعشاریہ3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پٹرول کے بےدریغ استعمال سے بچنے کیلئے سرکاری ملازمین،محکموں کو فلیٹ کارڈ دیا جائےگا۔