لڑکی زیادتی تیزاب پی لیا

لڑکی نے زیادتی سے بچنے کیلئے تیزاب پی لیا

ویب ڈیسک : خیرپور میں زیادتی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا،متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے حصول کیلئے ریسٹورنٹ گئی تھی جہاں ملزمان کی طرف سے لڑکی کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس کا کہناہے دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان پر مشتمل گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایاکے ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھناسہ دے کر بلاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بلیک میلنگ کے بعد زیادتی پر مجبور کرتے ہیں، متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے، لڑکی کاکہنا ہے کے دیگر متاثرہ لڑکیاں بھی موجود ہیں لیکن عزت کے ڈر سے خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف