سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

انقرہ: (مشرق نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے بروز بدھ ترکی کا دورہ کریں گے، ہم صدارتی محل میں اُن کا استقبال کریں گے۔
اِس سے قبل سینئر ترک سفارتکار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی مزید تفصیلات کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائےگا۔ اِس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
واضح رہے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ سعودی ولی عہد کا ترکی کا پہلا دورہ ہوگا۔ صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو شدید دھچکا لگا تھا۔ یہ اُمید کی جارہی ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کی بحالی کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج