خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا

خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا،6 دہشتگرد گرفتار

پشاور: (مشرق نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جمرود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر محکمہ انسداد دہشتگردی نے جمرود میں کارروائی کی جس میں6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  انتظار ختم، انگورو ٹرانزٹ روٹ گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا

گرفتار دہشتگردوں سے6 کلاشنکوف،رائفلز،2 مشین گن اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے۔ کارروائی کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر دستی بموں کو ناکارہ بنادیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،مولانا فضل الرحمان