اسلحہ سمیت بنیادی حق

عوام کے درمیان اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکی شہریوں کا بنیادی حق ہے

ویب ڈیسک :امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے درمیان اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے مطابق امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 2 واقعات ہوئے تھے جس کے باعث اسلحہ رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی
مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جوبائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے سمیت عوام میں جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔