خواجہ آصف

کینیڈین حکومت اپنے رکن پارلیمنٹ کے بیان کا نوٹس لے،خواجہ آصف

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کینیڈا کے پارلیمنٹ کے ممبرنے پاکستان کی افواج، آرمی چیف پرتنقید کی۔

ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں، ہمارے اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنایا جائے گا تو رد عمل بھی آئے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بڑا درد اٹھا ہے۔ کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے، کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتی، یہ مغرب کا دہرا معیار ہے۔

کینیڈا کے پارلیمنٹ کے ممبرنے پاکستان کی افواج اور آرمی چیف پر تنقید کی کہ پاک فوج کی مداخلت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ، اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اقلیت باہر بیٹھی ہے، عمران خان لیگیسی نفرت، زہرکے علاوہ کچھ نہیں ہے، آنے والا وقت بتائے گا وہ ملک کوتباہ کر گیا، ہماری عوام آہستہ آہستہ سمجھ جائے گی۔

عمران خان نے پاکستان سمیت ملک کے باہربھی پاکستانیوں کوتقسیم کردیا، عمران خان کی وجہ سے کینیڈین ممبرپارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر ہمیں گالی دیتا ہے، یہی کام امریکا، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ہو رہا ہے، دبئی، سعودی عرب، مسجد نبویؐ کو بھی نہ چھوڑا گیا، عمران خان نفرت کا پیامبرہیں، عمران خان کے جن کے ساتھ خون کے رشتے ان کومحبت نہ دے سکتا عوام کو کیسے دے گا،

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

اس شخص نے ہمارے معاشرے میں ایسی تقسیم کر دی ہے جو شائد کبھی ختم نہ ہوسکے، چارسال دونوں ہاتھوں سے قوم کولوٹا، پاکستان کے تمام اداروں کواس نے اپنے مخالفین کے لیے استعمال کیا، جب تک اس کوقبل ازضمانت نہ ملی تو خیبرپختونخوا سے باہر نہیں آیا تھا، کس نے کینیڈا کے ممبر کو یہ ماحول فراہم کیا۔

کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ کینیڈا کے ساتھ تعلقات کا بہت احترام ہے، یہ کینیڈا کی پارلیمنٹ نہیں ایک ممبرکی آوازتھی، کینیڈا کی حکومت کو اس ممبرکی تنقید کا نوٹس لینا چاہیے۔