آرمی چیف کا قطر کا دورہ

آرمی چیف کا قطر کا دورہ، قطری امیر اور نائب وزیراعظم سےملاقات

راولپنڈی: (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی سرکاری دورے پر قطر آمد۔ آرمی چیف نے قطر کے امیر اور نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اِس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے قطر کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ پاک قطر تعلقات بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں۔ پاکستان اور قطر کے مضبوط تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

قطری قیادت نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔