fhgg 1

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا – مفتی منیب الرحمن

کراچی: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

پنجاب میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اس فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے