وزیرتوانائی

توانائی بحران حل ہوگا، نومبر سے بجلی بھی سستی ہوگی،وزیرتوانائی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اِس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال6 ہزار میگاواٹ ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ سابق حکومت کی بدانتظامی جبکہ دوسری وجہ بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بجلی کی طلب میں30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ حکومت نے سستا تیل نہ خرید کر مجرمانہ غفلت کی، ہمارے دور میں لگائے گئے بجلی کے منصوبے اب مکمل ہورہے ہیں۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ کروٹ پن بجلی کے منصوبے نے کام شروع کردیا ہے، اِسی طرح نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے969 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ مقامی کوئلے سے چلنے والا پلانٹ نومبر تک پیداوار شروع کردےگا۔ نومبر سے بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔ صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے،2013 کی طرح ایک بار پھر ملک کو بجلی بحران سے نجات دلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے