لاہور: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، ہر کسی سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی فکر نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، جن کو مسلط کیا گیا ہے خدشہ ہے وہ ملک کو تباہ کردیں گے۔ آج عوام جن مشکلات کا شکار ہیں اُن کیلئے آواز بلند کررہا ہوں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا مسئلہ نہیں رہا، ہم اپنی فوج کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ تحریک انصاف کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، ہم ہر کسی سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہے۔
Load/Hide Comments