صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی کےعلاقے سکندری میں بارش کے باععث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ بزرگ خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق سکندری کے مقام پر مفرق خان نامی شخص کے مکان کی چھت گر نے سے ان کی ماں اور بیوی سمیت تین بچے ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے مالک مکان کی بیوی اور بیٹی کی لاش نکال لی گئی جبکہ ان کے 2 بیٹے او ماں شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن اجلاس، ہائی کورٹس میں ججوں کی نامزدگی کا معاملہ موخر