ہیلی کاپٹر حادثے

ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم پرمنفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف (وفاقی تحقیقاتی ادارے) ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے چار رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے اور چھ شہید افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل چار رکنی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی، جس میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز، اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے.

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا