سابق شوہر زبردستی دوبارہ نکاح

پشتہ خرہ میں سابق شوہر کا خاتون سے زبردستی دوبارہ نکاح

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں مسلح شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ کو اغوا کرلیا اور مبینہ طور پر دوبارہ نکاح کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ مسماة (ف) دختر فقیر اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمدان ولد اسماعیل سے خلع لی تھی ، گزشتہ روز وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ راستہ میں محمدان نے اسلحہ کی نوک پر اسے گاڑی میں زبردستی بٹھادیااور اسے اغواء کرکے لے گیا۔
مدعیہ نے بتایا کہ ملزم پہلے اسے سنہری مسجد روڈ اور پھر دوسری جگہ لے گیا جہاں ملزم نے اپنے بھائیوں نعمان اور سجاد کی موجودگی میں سبق پڑھا اور کہا کہ دوبارہ نکاح ہوگیا جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر اس کے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل