ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی کیویز کے ہاتھوں شکست

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 90 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا ڈالے، نیوزی لینڈ کے گیلن فلپس نے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 48 اور ڈیون کانوائے نے 42 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکائے نے تین جبکہ روماریو اور اوڈین سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 125 رنز بنا پائی اور میچ 90 رنز سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بہترین سکور 23 رنزناٹ آئوٹ رہا جو عبید میکائے نے بنایا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹر اور مائیکل بریسویل نے تین تین جبکہ ٹم سائوتھی اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، گیلن فلپس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا