افغانستان میں مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں شام کی نماز کے دوران زور دار دھماکے میں 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبرایجسنی کے مطابق مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں 20 نمازی جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں افغان اسکالر مولوی امیر محمد کابلی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

ہسپتال ذرائع کے مطابق کہ دھماکے کی جگہ سے ہسپتال لائے گئے 27 زخمیوں میں سے 2 جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ایمرجنسی روم میں دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

سٹی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ٹیمیں اور تفتیشی اہلکار واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی