ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروس ڈاون

ویب ڈیسک: ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی آگئی ہے۔

پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبر میں تکنیکی مسائل کے باعث یوفون فور جی کی شمالی اور وسطی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔ پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ