وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثرہ چترال کے علاقے یرخون پہنچ گئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اپر چترال کے علاقے یرخون پہچ گئے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے دورے کے دوران سیلاب زدہ علاقے یرخون کا فضائی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے سیلاب سے ہونی والی تباہ کاریوں جاری امدادی کارروائیوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ محمودخان یرخون کے مقامی متاثرین سے بھی ملے اور ان کی شکایات سنیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن