کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: کینیڈا کے صوبے ساسکیچیوان میں چاقو کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ ساسکیچیوان کے 13 مختلف مقامات پر 10 افراد کو مردہ پایا گیا ۔ تمام افراد کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو اس وقت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام متاثرین کو 2 مشتبہ افراد نے چاقو سے بھیانک حملہ کیا جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ چاقو کے حملے جیمز اسمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں ویلڈن گاؤں میں متعدد مقامات پر ہوئے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حملے کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جو زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل