خیبرپختوںخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےخیبر پختونخوا میں پشاور، مردان، ایبٹ آباد، صوابی، چارسدہ اور دیگر مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلہ رات کے 2 بجکر 57 منٹ پر آیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل