فوج سے متعلق بیان: عمران خان پر کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور کی مقامی عدالت میں پاک فوج کے سربراہ کے سربراہ سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے کے دوران پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس پر آئی ایس پی آر سمیت وزیراعظم، کابینہ اراکین، سیاست دانوں اور صدر مملکت عارف علوی نے شدید تنقید کی۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے بیان سے متعلق خود ہی وضاحت کرسکتے ہیں، حکومت سے لے کر تمام ریاستی ادارے اور اس میں بھرتی افراد کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل