ملکی قرض 50 ہزار 503 ارب روپے

ملکی قرض 50 ہزار 503 ارب روپے کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا

وفاقی حکومت کے قرضے 50 ہزار 503 ارب روپے پر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا۔
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021 سے جولائی 2022 کے دوران 27 فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول بھی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں پرائمری سکولز آج تیسرے روز بھی بند، اساتذہ کا احتجاج جاری