متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے یو اے ای سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے مزید 2 مزید پروازیں سامان لے کر کراچی پہنچ گئیں
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای ایئرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔ اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے ائرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا.

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا