ملکہ الزبتھ کی وفات

ملکہ الزبتھ کی وفات پرپاکستان میں آج یومِ سوگ، پرچم سرنگوں

ویب ڈیسک: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایاجا رہا ہے۔ ملک بھر میں سرکاری دفاتر پر سبز ہلالی پرچم سرنگوں رہے گا۔
پاکستان کی حکومت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانوی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج یوم سوگ منا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر آج یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی۔ سرکاری سطح پر ملکہ برطانیہ کے ایک روزہ سوگ کی تجویز وزارت خارجہ نے دی تھی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا