سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھا دی

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سنادی، سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد میں ایک سال کی توسیع کردی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور ایس ایف ڈی کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔ 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا اور بتایا تھا کہ سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار