سرکاری اساتذہ

پشاور، سرکاری اساتذہ کا دوران ڈیوٹی نجی کاروبار سے وابستہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پشاور میں سرکاری سکول کے اساتذہ کا سکول کے اوقات میں رکشہ اور آٹو موبیل کے کاروبار سے وابستہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

پشاور ہائرسیکنڈری سکول گلبہار کے 8 اساتذہ پر دوہری ملازمت کا الزام ہے۔ سکول کے پرنسپل نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلہ میں ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول میں پرنسپل کا چارج لینے سے قبل ٹیچرز کی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام نہیں تھا، 8 سبجیکٹ سپیشلسٹ ڈیوٹی کے اوقات میں کوچنگ سنٹرز اور نجی کالجز میں لیکچر دے رہے ہیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض اساتذہ رکشا اور آٹو موبیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں، یہ اساتذہ صبح 11 بجے کے بعد سکول میں نظر نہیں آتے۔ مراسلے میں مذکورہ ٹیچرز کی حاضری کا بائیو میٹرک ریکارڈ بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ارسال کر دیاگیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر