پنجاب سے آٹے کے ٹرک

پنجاب سے آٹے کے ٹرک پر 50ہزار بھتہ وصولی کا انکشاف

ویب ڈیسک : پنجاب سے آنے والے آٹے پر 50ہزار روپے فی ٹرک بھتہ وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے نانبائیوں نے مہنگے داموں آٹے کی فراہمی کے باعث 135گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے سستے آٹے کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن ضلع پشاور کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی صدر گل مہمند نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں ضلعی صدر عبدالرحیم صافی اور دیگر عہدیداروں کیخلاف ارکان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا بڑی تعداد میں ارکان کے استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی صدر نے تنظیمیں توڑ نے کا اعلان کردیا اور 11رکنی کمیٹی تشکیل دیدی اس موقع پر خائستہ گل مہمند نے کہا کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر 50ہزا ر روپے بھتہ وصول کیاجاتا ہے پنجاب حکومت نے آٹے کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے جس کے باعث خیبر پختونخوا کے شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔صوبائی حکومت آئندہ 10روز کے اندر اندر نانبائیوں کے ساتھ بیٹھ کر سستے آٹے کی فراہمی کا لائحہ عمل مرتب کرے تاکہ نانبائی اپنے گھر کا چولہا بھی گرم رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر