این جی اوز کی چھان بین

صوبہ بھر کی تمام این جی اوز کی چھان بین کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کے دوران منظر سے غائب ہونے والی غیر سرکاری تنظیموں کے کردار سے متعلق سوالات پر محکمہ سماجی بہبود کے وزیر نے بتایا ہے کہ حکومت نے رجسٹرڈ1250این جی اوز کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں جلد مکمل تفصیل اسمبلی میں پیش کردی جائے گی ۔ ڈپٹی سپیکر نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سست روی سے کام کر رہاہے۔ 2019میں ووکیشنل سنٹر بن چکاہے جوکہ ابھی تک غیر فعال ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ثمر ہارون ، نعیمہ کشور اور شگفتہ ملک کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر انور زیب نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کے پاس بندوبستی اضلاع کیلئے1130این جی اوز اور ڈائریکٹوریٹ مرجڈ ایریا کے پاس 120 این جی اوز سماجی تنظیم آرڈیننس1961کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ چیئر یٹی کمیشن ایکٹ کے تحت محکمہ داخلہ چھوٹی تنظیموں اور این جی اوز کی چیئر ٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن کا مجاز ہے.
اس کے لئے صوبہ کے ہر ضلع میں خصوصی رجسٹریشن ڈیسک لگائے گئے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک فعال اور غیر فعال این جی اوز کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں اس لئے تمام رجسٹرڈ این جی اوز میں سے فعال و غیرفعال کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار