م عمر چنگ چی ڈرائیوروں

ٹریفک پولیس غافل، شہرمیں کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کا راج

ویب ڈیسک :پشاور کی سڑکوں پر کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس نے بے لگام چھوڑ دیا ڈرائیورنگ کے قوانین سے بے خبرمنچلے نوجوان چنگ چی کی سواری کرتے ہوئے اکثر حادثات کا شکارہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں۔
پشاور کے دلزاک روڈ، گلبہار، نوتھیہ، کبوتر چوک ، کوہاٹ روڈ، آسیہ اور دیگر مقامات پر چنگ چی کی بھرمار نے ٹریفک نظام درہم برہم کردیا ہے مختلف مقامات پر چنگ چی کم عمر ڈرائیورز چلا رہے ہیں جن کی عمریں 12سال سے لیکر 15سال کے درمیان ہیں کم عمری میں ڈرائیورنگ کرنے والے لائسنس سے بھی محروم ہیں ۔
جبکہ انہیں سڑک پر ڈرائیونگ کے اصول بھی معلوم نہیں ہے جس کے باعث ان کی ڈرائیونگ کے دوران حادثات رونما ہو رہے ہیں ان کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کیخلاف ٹریفک پولیس نے بھی آنکھیں بند کرلی ہیں اور کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی سڑک پر تریفک حادثات میں اضافہ اور لڑائی جھگڑوں کے باعث پشاور کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے جس کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کے پاس کوئی انتظام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ