اسلامیات کی درسی کتب

اسلامیات کی درسی کتب میں مزیدغلطیوں کی نشاندہی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولز کیلئے اسلامیات کے مضامین میں ایک بار پھر سنگین غلطیوں کی نشاندہی کردی گئی ہے اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے اسلامیات کی کتابوں میں غلطیوں کی شکایات پر محکمہ تعلیم نے غلطیوں کی نشاندہی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے.
کمیٹی کو جلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ امسال بھی اسلامیات کی کتابوں میں غلطیاں سامنے آئی ہیں .
چوتھی جماعت ،ساتویں جماعت اور آٹھویں جماعت کی اسلامیات کے مضمون کی کتابوں میں یہ غلطیاں ریکار کی گئی ہے جس کی درستگی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالاکرم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے کمیٹی کو متعلقہ کتابوںکاجائزہ لینے اورمتعلقہ افسران کی کوتاہی کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے کمیٹی کو متعلقہ کتابوں میں غلطی سامنے آنے کی صورت میں اپنی رپورٹ دس دنوں میں متعلقہ حکام کوارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی