روس کی واپسی، یوکرینی فوج اہم شہر لائمن پر پھر قابض ہو گئی

ویب ڈیسک: یوکرینی فوج نے اہم شہر لائمن پر پھر قبضہ جما لیا، روس فورسز ہفتے کو ڈونٹیسک خطے میں واقع اہم شہر لائمن سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔
برطانیہ کی وزارتِ دفاع کی جانب سے شیئر کردہ ایک انٹیلی جنس اپ ڈیٹ کے مطابق لائمن سے پیچھے ہٹنے سے ممکنہ طور پر روسی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے جس کے بعد روس کی فوجی قیادت اب پہلے سے زیادہ عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔
لائمن سے قبل مشرقی اور جنوب مشرقی خطے کے تین دیگر علاقوں سے بھی روس کی فورسز نکل چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لائمن کے مضافاتی علاقوں میں جھنڈا لہرائے جا رہے ہیں جب کہ یوکرینی فوج کہہ رہی ہے کہ "لائمن، یوکرین ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی