اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج کر دیا

ویب ڈیس: خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق توہین آمیز بیان پر عدالت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا، عمران خان توہین عدالت کی کارروائی سے بچ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی معافی قبول کر لی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا معافی کا بیان حلفی اور رویہ قابل اطمینان ہے، لارجر بنچ کا متقفہ فیصلہ ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کی، بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، میاں گل حسن اورنگزیب، طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار شامل تھے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے بیان حلفی منظور کرتے ہوئے عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کردیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ عمران خان کے کنڈکٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت شوکاز نوٹس خارج کرتی ہے، عدالت عمران خان کے بیان حلفی سے مطمئن ہے، بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی، توہین عدالت کے کیسز میں ہم بہت احتیاط کرتے ہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے، عمران خان کا ڈسٹرکٹ کورٹ جانا اور یہاں معافی مانگنا بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے