جنوبی وزیرستان :چوروں نے سرکاری آٹے کی ڈسٹری بیوٹرسے 325000 روپے نقدی لے اڑے

پاک افغان بارڈر کے قریب قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے شولام کے قریب بیجوکار میں سوارنامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے سرکاری آٹے کی ڈسٹری بیوٹرسے 325000روپے نقدی لے اڑے، سرکاری آٹے کی ڈسٹری بیوٹر مانڑہ سے واپس آرہے تھے راستے میں بندوق کی نوک پر نقدی چھین لیئے.

تفصیلات کی مطابق آج تحصیل برمل شولام کے مقام پر ڈانس میں سوار سرکاری آٹے کی ڈسٹری بیوٹر جو مانڑہ سے آرہے تھے راستے میں مسلح نقاب پوش افراد نے 325,000 روپے چوری کر لیے .مسلح نقاپوش افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کا کہناہےکہ آج صبح نو بجے شیڈول کے مطابق دو گاڑیاں سرکاری آٹا مانڑہ پہنچایا گیا آٹے کی تقسیم کی ڈانسن کی دو گاڑیاں واپس آرہے تھے. پولیس ذرائع کا کہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور ڈکیتی میں ملوث افراد کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔جسکی تلاش جاری ہے
تاہم اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا کا موقف تاحال سامنے نہیں آیاہے پولیس اور مقامی لوگوں نے ڈکیتی واردت کی تصدیق کرلی ہے .مزکورہ ڈکیتی کی واردت پر مقامی لوگوں نے غم وغصہ کا اظہار کیا .

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک