لوئردیر 2 گروپوں میں فائرنگ

لوئردیر میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 طلبہ زخمی

ویب ڈیسک: لوئر دیر کے دانوہ کے قریب 2 گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں سکول کے 3 بچے زخمی ہوگئے۔
لوئردیر کے علاقے دانوہ کے قریب 2 فریقین کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکول وین زد میں آگئی، فائرنگ سے سکول وین میں سوار 3 طلبہ زخمی ہوگئے، زخمی طلبہ میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، زخمی ہونے والے بچوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ذاتی تنازع چلا آرہا تھا۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم