رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ویب ڈیسک:ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب نے سیاسی آقاوں کا آلہ کار بن کر 4 سال پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپا کر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کر کے وارنٹ حاصل کیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو قانونی تقاضہ ہے، یہ وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تا کہ عمرانی فتنہ ریلیف حاصل کر سکے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تاہم گرفتاری کی تعمیل کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی.

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے