شہباز شریف سیکا کانفرنس میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف سیکا کانفرنس میں شرکت کیلئےقازقستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم نورسلطان بایوف نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف قازقستان میں سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قازقستان میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا