وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں کے یک جان ہو کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما نے مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ، طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین سمیت وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کاپی ٹی ایم کواجتماع کی اجازت دینےسے انکار