کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے، کور کمانڈرز کا ایٹمی کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیاگیا شرکا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کو قابل ستائش قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں.

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔