شہر بھر میں غیرمعیاری چپس ومضرصحت اشیاء کی بھرمار

ویب ڈیسک :پشاور کی دکانوں میں غیرمعیاری چپس اوردیگرمضرصحت کھانے پینے کی اشیاء کی بھرمار ہے جس سے بچے بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ ومتعلقہ اداروں نے اس پر چپ سادھ رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر بازاروں اور مارکیٹوں سمیت پشاور بھر کی دکانوں میں غیرمعیاری اور مضرصحت چپس، ٹافیاں،جوس اورمشروبات وغیرہ کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے جنہیں بچے بھی شوق سے خریدتے ہیں ۔ مضرصحت وغیرمعیاری اشیاء کھانے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکاربن رہے ہیں تاہم دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ وغیرہ کی جانب سے ان دکانوں پر کوئی مناسب چیک نہیں ہے جس کے ذریعے مضرصحت اشیاء کی خریدوفروخت کا سلسلہ روکا جاسکا۔ شہریوں نے غیرمعیاری چپس کے خاتمے کیلئے حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک