حکومت میں تھے تو اتحادی بلیک میل کرتے تھے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی ہماری مجبوری تھی کہ اتحادی بلیک میل کرتے تھے، دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم قانون سازی نہیں کرسکے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویزخٹک نے کہا کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں ، ہمارا احتجاج پر امن ہے اور رہےگا، ہم کوئی غیر قانونی یا غیر جمہوری کام نہیں کرنے جار ہے۔ حکومت قانون کے مطابق کام کرے ہم بھی قانون کے مطابق کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت بنائی گئی، ہماری حکومت میں یہ مہنگائی کا شور کرتے تھے یہ کہتے تھے ہم نااہل ہیں ہمیں آنے دیں سب حل کردیں گے، ملک قرضوں میں ڈوب رہاہے ملکی معیشت کا برا حال اور مہنگائی عروج پر ہے۔
پرویزخٹک نے مزید کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے اقتدارمیں آئے ہیں، 35 سال تک حکومت کرنے والے چوری کرتے رہے، عوام میں جذبہ ہے ایک ماہ سے تیاری میں تھے، امید ہے پورا پاکستان لانگ مارچ کیلئے نکلے گا، خیبرپختونخوا سے عوام ایسے ہی آرہی ہے، ملک میں ضرور تبدیلی آئے گی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایم نے بھی 4 نومبر کو احتتماع کا اعلان کیا ہے اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام