پشاورمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا عمل جاری

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی کامیابی سے جاری ہے، انتظامی افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرپشاورشفیع اللہ خان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدا دپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ڈی سی شفیع اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام