منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ‘مشترکہ لائحہ عمل تیار

ویب ڈیسک : صوبائی دارلحکومت پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکارٹکس کنٹرول صوفیان حقانی، جائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکارٹکس فورس محمد احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر پورٹ سیکیورٹی فورسز ارباب خنان کسٹم ڈی سی(اینٹی سمگلنگ) ساجد خان، اسسٹنٹ کمشنر را ہاشم، ایس پی کینٹ محمد اظہر خان،ڈی ایس پی سپیشل برانچ فضل کریم، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ سعید الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں منشیات سے پاک پشاور مہم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی جس کے بعد فیصلے کئے گئے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کا جلد آغازکیا جائے گاجس میں تمام ادارے حصہ لیں گے اور اس کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ماسٹر ٹرینر کے زریعے طلباء میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اور ان کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔اور عوام کی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا پر تشہیری مہم چلائی جائے گی اور بی آر ٹی سٹیشنوں اور بسوں میں بل بورڈ اور آڈیو میسجز کے زریعے آگاہی دی جائے گی اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان میں منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان