گلبہار ‘ صبح سے دوپہر تک گھنٹوں بجلی غائب رہنے لگی

ویب ڈیسک :گلبہار میں صبح سے دوپہر تک گھنٹوں بجلی غائب رہنے لگی جس کی وجہ سے گھریلوصارفین سمیت دکاندار طبقہ بھی سخت پریشانی کا شکار ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے گلبہار نمبر 4میں صبح کے وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے جو کئی گھنٹوں کے بعد آتی ہے ۔ اسی طرح شیڈول لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے اورشام اور رات کے وقت بھی مقررہ وقت پر بجلی جاتی ہے ۔
بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین بھی عاجز آگئے ہیں اور گھروں میں خواتین کو امورخانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس صورتحال سے دکاندار طبقہ بھی سخت پریشان ہے خصوصا گاڑیوں ،موٹرسائیکل کی ورکشاپس اورلوہاروغیرہ بھی بجلی نہ ہونے سے ان کا کام شدید متاثرہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا