پاکستان کی خاطر

پاکستان کی خاطر عمران خان سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو مشروط پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں آکر پاکستان کی خاطر سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے، مرید کے میں اسد عمر چیخ و پکار کر رہے تھے اور مجموعی طورپر چار پانچ سو افراد تھے،عمران خان نیازی کہتے ہیں عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تم جیتنےکی بات کرتے ہو، تمہیں جنرل الیکشن میں پتا چلےگا، احساس پروگرام کی جب انکوائری ہوگی تو تم سب نے پکڑے جانا ہے، غریبوں کے نام پر تم نے چندا اکٹھا کر کے سیاست کی ہے، غریب لوگوں کے پیسے پر تم الیکشن لڑ رہے ہو، تم سیاست کر رہے ہو اور باقی تمام جماعتیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچا رہی ہیں۔
ناہوں نے کہا کہ شیڈول سے پتا چل رہا ہے کہ 6 تاریخ تک یہ گوجرانوالا میں ہی ہے، کم تعداد نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب کے دونوں ڈویژنز نے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، اسے چاہیے اپنے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر آئین و قانون کے تابع آکر اپنی تمیزی اور بد تہذیبی کی معافی مانگتے ہوئے آکر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جتھا یا لانگ مارچ اسلام آباد پر حملہ آور ہونےکے لیے آئےگا اسے روکا جانا چاہیے، پاکستان کی خاطر عمران خان آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں.

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان