امریکی مڈٹرم الیکشن ری پبلکنز آگے

امریکی مڈٹرم الیکشن، ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ری پبلکنز آگے

ویب ڈیسک: امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 211 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ ڈیموکریٹس 198 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے مزید 7 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ میں بھی ری پبلکنز کو برتری حاصل ہے اب کے نتائج کے مطابق ری پبلکنز 49 نشستوں پر کامیاب جبکہ ڈیموکریٹس کی 48 نشستیں ہیں۔ مختلف سٹیٹس سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ