شہباز شریف لندن میں درخواست

لندن میں شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج

ویب ڈیسک: برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔
شہباز شریف کے ڈیلی میل مقدمے میں برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔
برطانوی عدالت نے شہباز شریف کے وکلا کی مزید وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال برطانوی اخبار ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔ وکلاء کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔ عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہونگی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر