پی ٹی آئی نے چارمعاملات سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کافیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودنے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ارکان اسمبلی اور دیگر رہنما پیر کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے جس میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات سمیت چار مطالبے کیے جائیں گے۔انھوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کے روز ہم تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صبح سپریم کورٹ کی رجسٹری کے باہر جمع ہوں گے اور ایک درخواست چیف جسٹس کو پیش کریں گے۔
اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور اور سندھ میں سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں درخواست دائر کریں گے۔ اعلی عدلیہ کے سامنے یہ معاملہ رکھ رہے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں عدلیہ پر ذمہ داری ہے کہ شنوائی کریں۔ان کے مطابق تحریک انصاف اس درخواست میں چار مطالبات کرے گی، سینیٹر اعظم سواتی کو انصاف دیا جائے۔ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا اور کس نے کیا، قوم جاننا چاہتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان کا لیپ ٹاپ اور فون کن کے پاس ہے۔ سائفر کے بارے میں تحریک انصاف کا موقف واضح ہے۔
ہم توقع کرتے ہیں اس سنجیدہ مسئلے کی تہہ تک پہنچا جائے۔ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔ عمران خان نے تین لوگوںپر الزام لگایا ہے، جب تک وہ عہدوں پر برقرار رہیں گے تب تک تحقیقات شفاف و غیر جانبدارانہ کیسے بنے گی۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری